فضائل سورۂ حدید

رات کو سونے سے پہلے :

پانچ سورتوں کو حدیث میں مسبحات سے تعبیر کیا گیا ہے جن کے شروع میں سبح یا یسبح آیا ہے ..ان میں سے پہلی سورت حدید ہے .. دوسری حشر، تیسری صف، چوتھی جمعہ، پانچویں تغابن.

حضرت عرباس بن ساریہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم رات کو سونے سے پہلے مسبحات پڑھا کرتے تھے ..

ہزار آیتوں سے افضل آیت:
آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایہ کے ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے، ابن کثیر نے یہ روایت نقل کرنے کے بعد فرمایہ کہ وہ افضل آیت سورۂ حدید کی یہ آیت ہے:
هُوَ ٱلْأَوَّلُ وَٱلْءَاخِرُ وَٱلظَّٰهِرُ وَٱلْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ

وساوس شیطانیہ کا علاج:
حضرت ابن عباس رضی الله عنہ نے فرمایہ کہ اگر کبھی تمھاری دل میں الله تعالیٰ اور دین حق کے معاملے میں شیطان کوئی وسوسہ ڈالے تو یہ آیت آہستہ سے پڑھ لیا کرو :
هُوَ ٱلْأَوَّلُ وَٱلْءَاخِرُ وَٱلظَّٰهِرُ وَٱلْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ
(ابن کثیر، از معارف القرآن، جلد٨، سورۂ حدید صفحہ ٢٩٢)

اپنا تبصرہ بھیجیں