گدے کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال : گدے کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

سائل : لویزہ 

رہائش : گلشن 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب حامدۃ ومصلیہ ومسلمۃ

گدے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے دونوں کونوں کو کسی اونچی جگہ پر رکھے(تاکہ پورا گدا گیلا ہونے سے بچ جائے ) اور (نجاست والی جگہ پر ) ایک بار پانی بہاکر چھوڑدیں یہاں تک کہ پانی نکلنا بند ہوجائے ، گو خشک نہ ہو۔ تین بار اس عمل کو کرنے سے گدا پاک ہوجائے گا اس کے بعد گدا دھوپ میں سکھانے رکھ دیں ، تاکہ خراب ہونے سے بچ جائے ۔

قال ابو یوسف ینقع فی الماء ثلاث مرات یجفف فی کل مرۃ فیحکم بطھارتہ 

( البدائع : ١/٢٥٠)

بتثلیث الجفاف فیما لا ینعصر ای ما لا ینعصر فطھارتہ غسلہ ثلاثا وتجفیفہ فی کل مرۃ لان للتجفیف اثر فی استخراج النجاسۃو ھو ان یترکہ حتی ینقطع التقاطر ولا یشترط فیہ الیبس ۔۔

(البحر الرائق : ١/٤١٨ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

اہلیہ محمد ارسلان عفی عنھا

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر ۔

٢٥ فروري ٢٠١٨

٩ جمادی الثانی ١٤٣٩

اپنا تبصرہ بھیجیں