گھر کے باہر گھنٹی(ڈور بیل) کی اجازت ہے یا نہیں؟

فتویٰ نمبر:5037

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم :ملائکہ کے گھر میں داخل نہ ہونےکے جو اسباب بیان کئے جاتے ہیں ان میں ایک سبب گھر میں گھنٹی ہونا ہے۔اس سے کیسی گھنٹی مراد ہے۔۔جو باقاعدہ گھنٹی ہوتی ہے🔔وہ ہے یا اس میں ڈور بیل بھی شامل ہوگی؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

چونکہ ڈور بیل میں کوئی میوزک نہیں ہوتا، لہذا ایسی ڈور بیل کی اجازت ہے۔ڈور بیل اس گھنٹی کے تحت داخل نہیں ۔

رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا ہے :”لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ جَرَسٌ“ فرشتے اُس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں گھنٹی ہو۔(ابوداؤد:4231)

معارف القرآن میں ہے:

“جو لوگ گھر کے دروازوں پرگھنٹی لگا دیتے ہیں اُس گھنٹی کا بجا دینا واجب استیذان کی ادائیگی کے لیے کافی ہے “

(معارف القران :سورہ نور)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:19 ذی الحجہ 1440ھ

عیسوی تاریخ:20 اگست 2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں