غیر مسلم کو سلام کرنا یا جواب دینا

کافر کو بلا ضرورت ابتداء سلام کرنا یا وہ سلام کرے تو جواب میں وعلیکم یا ھداک اللہ کہنا چاہیے؟

الجواب حامدة و مصلية

کافر کو بلا ضرورت ابتداء سلام میں پہل کرنا درست نہیں؛کیونکہ یہ سلام مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے اس طور پر کہ اس میں دنیا اور آخرت کی سلامتی کی دعا ہے ہاں اگر وہ خود سلام کرے تو جواب میں فقط وعلیکم یا ھداکم اللہ کہہ دینا کافی ہے.

وفى الدر:قال يسلم ابتداء على كافر لحديث:”لا تبدؤوا اليهود،والنصارى بالسلام”(6/412)

وفيه ايضا:ولو سلم يهودى،اؤ نصرانى،اؤ مجوسى على مسلم قال بأس بالرد(و)لكن(لا يزيد على قوله وعليك)(6/412،413)

والله أعلم بالصواب

زوجه خليل الله

صفہ آن لائن کورسز 

28-جمادی الاولی-1438ھ.

2-مارچ-2017ء.

اپنا تبصرہ بھیجیں