جے وی والا آئی فون لینا

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمة الله وبركا ته!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جے وی والا آئی فون لینا ٹھیک ہے شریعت کے اعتبار سے؟ ایک پی ٹی اے والا فون ہوتا ہے اور ایک جے وی والا فون ہوتا ہے۔ جے وی والا فون ایک طرح سے لاکڈ فون ہوتا ہے، جو امریکہ وغیرہ میں لوگ قسطوں پر لیتے ہیں، اس کو لوگ بیچ دیتے ہیں اور پھر اس کی قسطیں ادا کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے فون پر ایک چپ (chip) کے زریعے سم لگتی ہے، جو کہ اس لاک فون کو ان لاک کر دیتی ہے۔ اس میں آپ کو پی ٹی اے کے پیسے نہیں بھرنے پڑتے۔

الجواب باسم ملهم الصواب
وعلیکم السلام و رحمة الله!
جے وی والا آئی فون استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ اگر اس میں حکومت کا جائز ٹیکس بچایا گیا ہو تو حکومتی قانون کی خلاف ورزی کا گناہ ہوگا۔
======================
حوالہ جات
1۔”يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ۔۔۔الخ( سورة النساء، 59)
(اے ایمان والوں! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے حکام ہیں۔)
2۔”الخلف في الوعد حرام“
(‌‌ الأشباه والنظائر، كتاب الحظر والإباحة، ص: 247)

و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ: 1 رجب 1444ھ
عیسوی تاریخ: 23 جنوری 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں