حج اسباق
دوسرا سبق
احتیاطی تدابیر:
۱۔ حج سے پہلے سامان/تحائف نہ خریدیں!
۲۔ بغیر اجازت کسی کی چیز استعمال نہ کریں!
۳۔ پہلی مرتبہ جانے والے حضرات حرم شریف میں احتیاطاً گروپ کی شکل میں جائیں تاکہ گم نہ ہوجائیں!
۴۔ موسم کے حساب سے کپڑے ساتھ رکھیں!
۵۔ روزمرہ استعمال میں آنے والی ضروری اشیاساتھ رکھیں! اور غیر ضروری اشیا ساتھ رکھنے سے حتی الامکان گریز کریں!
۶۔ سعودی عرب میں کسی بھی قسم کی منشیات لے جانے والے کے لیے موت کی سزا ہے۔لہٰذا: کسی کادیا ہوا پیکٹ بغیر چیکنگ کے ہر گز اپنے ساتھ نہ رکھیں!
۷۔ بس کے نمبر کمپنی اور رنگ وغیرہ ضرور نوٹ کرلیں تاکہ دوبارہ سوار ہونے میں پریشانی نہ ہو.
۸۔ مردوں اور عورتوں کوشرعاً ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ مختلف جگہوں پر خواتین کے لیے جگہیں مخصوص ہیں۔خواتین وہاں نماز پڑھیں!
۹۔ بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے عورتوں اور مردوں کی بعض اوقات جیبیں کٹ جاتی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے ۔ اپنے ساتھ کم سے کم نقدی رکھیں۔
۱۰۔ حق پر ہو تو بھی لڑائی جھگڑا نہ کریں!
۱۱۔ جب کبھی ہجوم میں پھنس جائیں تو اسی طرف چلیں جس طرف ہجوم کا رخ ہو،مخالف سمت نہ چلیں!
۱۲۔ حج کے ایام سے کچھ دن پہلے آرام ضرور کرلیں تاکہ تھکاوٹ کے باعث حج کے ارکان کی ادائیگی متاثر نہ ہو.
۱۳۔ خواتین سفر حج میں زیورات کے استعمال سے پرہیز کریں!
تحریر: محمد انس عبدالرحیم
دارالافتاء جامعۃ السعید کراچی