حالت حمل میں طلاق یا خلع کا حکم

سوال: میری ایک سہیلی کو طلاق ہوئی، بعد میں پتا چلا کہ حاملہ ہے تو کیا طلاق واقع نہیں ہوئی؟ 

اور اگر خلع لی تو خلع بھی واقع نہیں ہوئی؟

الجواب حامدا مصليا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 

طلاق حالت حمل میں بھی واقع ہوجاتی ہے،اور اگر خلع لیا تو وہ بھی واقع ہوجائے گا البتہ کیونکہ حمل ہے اس لیے عدت بچہ کی پیدائش کے بعد ختم ہوگی۔

قال اللّٰه سبحانه وتعالیٰ 

” وَاُولاَتُ الْاَحْمَالِ اَجَلَهُنَّ اَنْ یَّضَعْنَ حَمْلَهُنَّ “

( الطلاق ، آیت : ٤)

“” عن الحسن ومحمد قالا : إذا کانت حاملاً طلّقها متی شاء “”۔ ( المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الحامل کیف تطلق،۹؍۵۱۳رقم :۱۸۰۴۵المجلس العلمي )

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 232)

و اللہ سبحانه اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں