حالت نفاس میں عورت اوربچےکواکیلےچھوڑنےپرکیاجنات ڈراتےہیں؟

سوال:السلام علیکم

ڈیلیوری کے بعد چالیس دن تک عورت اور بچے کو اکیلے نہیں چھوڑنا چاہیے، خوشبو نہیں لگانا. یہ بڑی عورتوں کا کہنا ہے تو کیا، واقعی ایسا کرنا چاہیے؟ جن وغیرہ کا سایا یا اثر ہوجاتا ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

یہ محض توہمات ہیں، ان کی کوئی شرعی حیثیت نہیں. ماں کو چاہیے کہ حفاظت کی وہ مسنون دعائیں جو ناپاکی میں بھی پڑھی جا سکتی ہیں، ان کا اہتمام رکھے، بچے کو بھی حفاظت کی دعا پڑھ کر دم کر دینا کافی ہے. ناپاکی میں سورہ فلق اور سورہ ناس، دعا کی نیت سے پڑھی جا سکتی ہیں. (ان کو تلاوت کی نیت سے پڑھنا منع ہے.)

▪️ ولا بأس لحائض وجنب بقرأة أد عیة ومسها وحملها وذکر الله تعالیٰ وتسبیحه إلخ ۔

(الدر المختار :٢٧١/١)

▪️وفی الشامی فلو قرأت الفاتحة علی وجه الدعاء أوشیئا من الآیات اللتی فیها معنی الدعاء ولم ترد القراءة لابأس به. 

(رد المحتار :٢٧٠/١)

اپنا تبصرہ بھیجیں