حرام اشیاء کی فروخت کے لیے ڈیزائننگ کرنا

سوال: السلام و علیکم

باجی اگر کوئی کسی باہر کی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہو اور اس کا کام designing کا ہے اور وہ کمپنی باہر خنزیر کا گوشت یا اس سے بنی چیزیں بیچے ہو تو کیا ان کے ساتھ کام کرنا صحیح ہے

الجواب باسم ملہم الصواب

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اگر مذکورہ کمپنی میں صرف خنزیر کا گوشت اور اس سے بنی جانے والے مصنوعات بنائی جاتی ہیں، تو وہاں پر نوکری جاری رکھنا جائز نہیں ہوگا۔ اگر سخت ضرورت نہ ہو، تو نوکری فوراً چھوڑ دیں۔ اگر اس نوکری کے بغیر گزارا ممکن نہیں ہے تو استغفار کے ساتھ اس کو جاری رکھیں اور کوشش کریں کہ جلد از جلد کسی دوسری جگہ پر ملازمت مل جائے۔

البتہ اگر اس کمپنی میں حلال اشیاء بھی بنائی جاتی ہیں، اور ڈیزائن بھی حلال اشیاء کے لیے ہی ہے تو وہاں پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے۔

• ولا یجوز الاستئجار علی حمل الخمر لمن یشربہا ولا علی حمل الخنزیر۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ، ۱ / ۲۹۰)

فقط۔ واللہ اعلم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں