حصص کی خرید و فروخت 

فتویٰ نمبر:433

سوال:اگر کوئی کمپنی بینک سے سودی قرضہ لیتی ہو تو اسکے حصص خریدنا جائزہے؟

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا

کسی بھی کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

١: کمپنی کا اصل کار و بار حلال ہو، حرام کاروبار میں ملوث نہ ہو۔

کمپنی کا اکثر مال بھی حلال ہو.

٣:اس کمپنی کے کل اثاثوں میں سے کسی کچھ اثاثے وجود میں آچکے ہوں، یعنی کہ مال صرف نقد کی صورت میں نہ ہو۔

۳: اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

٤:اگر کمپنی کا اصل کاروبار حلال ہو لیکن اکثر مال حلال نہ ہو تو منافع کی تقسیم کے وقت نفع کا جتنا حصہ سودی ڈپازٹ کی وجہ سے حاصل ہوا ہے. بغیر ثواب کی نیت کیے اس کو صدقہ کردے۔

فقط والله اعلم بالصواب

عائشہ وقار ابراهيم

دارالافتاء صفه آن لائن کورسز

١٧ ذی قعدہ ١٤۳۸

١٠ اگست ٢٠١٧

اپنا تبصرہ بھیجیں