حضرت علی کی کل ازواج اور اولاد

سوال:حضرت علی کی کل ازواج اور اولاد کتنی تھی ؟ اور وہ کس نام سے مشہور ہیں ؟
الجواب باسم ملہم بالصواب
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی پہلی زوجہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا تھیں ان سے حضرت علی کرم اللہ وجہ کے تین بیٹے حضرت حسن حضرت حسین اور محسن اوردوبیٹیاں زینب کبری اور ام کلثوم کبری تھیں ۔حضرت فاطمہ کے انتقال کے بعد حضرت علی نے متعدد نکاح کیے ان میں حضرت علی کی 9بیویاں اور 28اولادیں شامل ہیں۔
2)حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنھا ان سے آپ کے فرزند یحیی بن علی ہیں ۔
3)حضرت امامہ بنت ابی العاص بن ربیع بن عبد شمس حضرت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ہیں ان سے ایک صاحبزادہ محمد الا وسط متولد ہوا۔
4)لیلی بنت مسعود یہ خاتون بنی تمیم سے تھیں ان سے حضرت علی کے دو صاحبزادے عبید اللہ اور ابوبکر متولد ہوئے ۔
5)ام حبیبہ بنت زمعہ رضی اللہ عنھا ان سے ایک فرزند عمر متولد ہوئے۔
6)ام البنین بنت حرام عامر یہ رضی اللہ عنھا ان سے چار فرزند حضرت عبّاس،جعفر،عبداللہ،عثمان رضی اللہ عنہم پیدا ہوئے۔
7)ام سعید بنت عروہ
8)محیات بنت امرء القیس شامل ہیں ۔
9)خولہ بنت جعفر جن سے محمد پیدا ہوئے ۔
حضرت علی المرتضی کی اولاد میں فرزند وں سے صاحبزادیاں زیادہ ہیں ۔رقیہ ،ام الحسن،رملہ،زینب الصغرٰی،رقیہ الصغری،ام حانی،ام الکرام،ام جعفر ،ام سلمہ وغیرھا کچھ بیویاں ان میں سے جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی میں وفات پائی اور کچھ سےحضرت علی رضی اللہ عنہ نے علیحدگی اختیار فرمائی چار شادیوں کے حکم کے بعد کسی بھی صحابی سے ایک وقت میں چارسے زیادہ شادیاں کرنا ثابت نہیں ہے۔
حضرت علی کی تمام اولاد اہل بیت میں شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات
1)فاول زوجۃ تزوجھا علی رضی اللہ عنہ فاطمہ بنت رسول اللہ بنی بھا بعد وقعۃ بدر ،فولدت لہ الحسن وحسینا ویقال:ومحسناومات وھو صغیر وولدت لہ زینب الکبری وام کلثوم ،وھذہ تزوج بھا عمر بن الخطاب کما تقدم،ولم یتزوج علی علٰی فاطمۃ حتی توفیت بعد رسول اللہ بستۃ اشھر فلما ماتت تزوج بعدھا بزوجات کثیرۃمنہن من توفیت فی حیاتیہ ومنہن من طلقھا،وتوفی ان اربع کما سیاتی ،فمن زوجاتہ ام البنین بنت حرام وھو المحل بن خالد بن ربیعہ بن کعب بن عامر بن کلاب فولدت لہ العباس وجعفرا و عبداللہ و عثمان ۔وقد قتل ھولاء مع احیھم الحسین بکر بلاءولاعقب لہم سوی العباس۔ومنہن لیلی بنت مسعود بن خالد بن مالک من بنی تمیم فولدت لہ عبید اللہ وابابکر ،ومنہن اسماء بنت عمیس فولدت لہ یحیی و محمد الاصغر ،ومنہن ام حبیبہ بنت زمعہ بنت بحر فولدت لہ عمر ،ومنہن ام سعید بنت عروہ بن مسعود فولدت لہ ام الحسن ورملۃ الکبری،ومنہن ابنۃ امری القیس بن عدی بن اوس بن جابرفولدت لہ جاریۃ،ومنہن امامۃ بنت ابی العاص بن الربیع بن عبد شمس وامھا زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فولدت لہ محمد الا وسط،واما ابنہ محمد الاکبر وھو ابن الحنفیہ وھی خولۃ بنت جعفر بن قیس بن مسلمۃ فولدت لہ محمد۔۔۔(البدایہ والنہایہ احیاء التراث ذکر زوجاتہ وبنیہ وبناتہ367/7)
واللہ اعلم بالصواب
16محرم 1444ھ
17اگست2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں