ہندو کے ساتھ کاروبار میں شرکت اور اس نفع پر زکوةکا حکم

فتویٰ نمبر:2099

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

زید ایک ہندو کے پاس عرصہ 10 سال سسے تنخواہ دار ملازم تھا ۔۔۔

اب ہندو ملک سے باہر چلا گیا اور سارا کاروبار زید کے حوالے کرگیا اور سال کے آخر میں نفع میں سے آدھا حصہ زید کو ملے گا۔۔۔۔نیز دوکان اور دوکان کا سارا سامان ہندو ہی کی ملکیت ہے۔۔۔

کیا زید کا اسطرح ہندو کے ساتھ کاروبار جائز ہے؟

اور اگر جائز ہے تو کیا زید پر زکوہ اپنے تنخواہ کے علاوہ کس مال پر ہوگی؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اگر ہندو کا کاروبارحرام ذریعہ معاش پر مبنی ہو تو زید کے لیے اس میں شرکت جائز نہیں اور اگر ایسا نہ ہو تو زید کی اس کارو بار میں شرکت جائز ہے۔البتہ شرکت میں اب زید صرف نفع وصول کرے،نفع کے علاوہ تنخواہ کا لینا زید کے لیے جائز نہیں ہے؛کیونکہ تنخواہ دینا از قبیل اجارہ ہے اور نفع میں شریک ہونا از قبیل شرکت ہےاور شرکت اور اجارہ کو ایک عقد اور کام میں جمع کرنا جائز نہیں۔

باقی رہا زکوة کا معاملہ تو اگر زید صاحب نصاب ہے یا اس مال کی وجہ سے صاحب نصاب بنا ہے تو زید پر سال گزرنے پر تمام قابل زکوۃ اموال کی زکوة واجب ہوگی۔

’’ السائب ابن أبي السائب ، أنہ کان شریک النبي في أول الإسلام في التجارة ۔۔۔ ‘‘ (المستدرک للحاکم :69/2، کتاب البیوع ۔ محشی)

وعلی ہذا یخرج ما إذا استاجر رجلاً علی العمل في شیئ ہو فیہ شریکہ نحو ماإذا کان بین اثنین طعام فاستاجر أحدہما صاحبہ علی أن یحمل نصیبہ إلی مکان معلوم والطعام غیر مقسوم، فحمل الطعام کلہ -إلی قولہ- لا تجوز ہذہ الإجارۃ عند أصحابنا وإذا حمل لاأجرلہ۔ (بدائع الصنائع، کتاب الإجارۃ، باب الإستئجار علی الطاعات، زکریا 43/4، کراچي190/4)

ان تعدد النصاب، ای بحیث یبلغ قبل الضم مال کل واحد بانفرادہ نصاباً فانہ یجب حینئذ علی کل منھما زکوٰة نصابہ (شامی : ۲ / ۳۵)

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم : 

قمری تاریخ:26 ربیع الثانی1440ھ

عیسوی تاریخ:3جنوری2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں