حضورﷺ نور تھے یا بشر

سوال: حضورﷺ نور تھے یا بشر؟

جواب: قرآن حکیم میں صراحت موجود ہے کہ رسول اللہ ﷺ بشر تھے اور اللہ کے رسول تھے

، سورۃ کہف کی آخری آیت میں ارشاد ہے کہ : قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوحَىٰ إِلَيَّ یعنی کہ آپ کہہ دیجئے کہ میں بس ایک ایسا بشر ہوں جس کی طرف وحی بھیجی جاتی ہےلیکن اس معنی کے اعتبار سے آپ نور بھی تھے کہ جس طرح آفتاب وغیرہ کی روشنی سے ظاہری تاریکی دور ہوتی ہے

اس سے کہیں زیادہ آپ کی ذات اقدس اور تعلیمات سے کفر اور گمراہی کی تاریکیاں دور ہوئیں یعنی اگرچہ آپ اس طرح کا ظاہری نور نہ تھے جیسا کہ آفتاب کی روشنی بلکہ معنوی نور تھے جس سے معنوی تاریکیاں دور ہوئیں۔ اور معنوی نور ہونا بشر ہونے کے منافی نہیں۔ (فتویٰ مفتی محمد رفیع عثمانی فتویٰ نمبر 185/25ب)

اپنا تبصرہ بھیجیں