علم حاصل کرو خواہ چین جانا پڑے

سوال: کیا یہ درست ہے یعنی علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے

الجواب حامدا و مصلیا

حدیث ” اطلبواالعلم ولوبالصین ” یعنی علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے” کی سندکو اکثر محدثین نےضعیف قرار دیا ہے جبکہ بعض محدثین اس کی سند کو موضوع قرار دیا ہے اس لیے حدیث کے لحاظ سے اسے بیان نہ کیا جائے البتہ اس کا مفہوم درست ہے یعنی علم دین کی طلب میں دوردراز جانا پڑے تو اس سے دریغ نہیں کرنا چاہیے چونکہ یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ کسی قوی سند سے منقول نہیں لہذابطورحدیث اس کو حضورﷺ کی طرف منسوب کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں