امتحان کا منظر

 یہاں امتحان  میں کوئی نگران  نہیں ہوتا۔  کل بھی ایک فوجی آیا مجھ سے ملنے، کچھ کتابیں  دیکھنا چاہتا تھا۔ آج پھر آیا اور امتحان کا منظر  دیکھ کر کہا  : ” آپ کے ہاں اس طرح امتحان ہوتا ہے  ؟  میں نے کہا  : ” ہم نے مولوی بنانے ہیں کوئی ڈاکو نہیں رکھنے  کہ ان پر  بہادرآباد کی  پولیس لاکر  مقرر کی جائے  جسے  کچھ ضرورت  ہو پانی پیشاب وغیرہ کی  وہ بغیر  پوچھے اٹھ کر چلاجائے  مگر اس پر پابندی  ہے کہ کسی  سے آتے جاتے  نہ کچھ پوچھے  نہ بات کرے ۔ بس چپ چاپ  جائے اور حاجت پوری  کر کے لوٹ آئے ۔اگر کسی نے  کچھ بات کرلی  تو اس کی میرے ہاں یہی سزا ہے  جوتی پہنے اور گھر چلاجائے  اس کے لئے معافی نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں