انعام کہہ کر زکوة دینا

استفتاء: کیا عیدی کی نیت سے کسی مستحق کو زکوٰة دے سکتےہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا ومسلما ۔

زکوٰة دینے میں دینے والے کی نیت کا اعتبار ہوتا ہے اگر کسی مستحق کو عیدی کہہ کر یا انعام کہہ کر دیا تو یہ درست ہے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی بس شرط یہ ہے کہ دینے والے کی نیت زکوٰۃ کی ہو اور مستحق کو دی جائے ۔

دفع الزکوۃ الی الصبیان اقاربہ برسم عید اَو الی مبشر او مہدی الباکورۃ جاز الا اذا نص علی التعویض ۔

در محتار: ج: ۲، ص: ۳۵۶ ۔

فقط والله اعلم بالصواب۔

بنت محمد منصف ۔

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز

۲۰ جنوری ۲۰۱۷ 

۲۱ ربیع الثاني ۱۴۳۸

اپنا تبصرہ بھیجیں