انسانی بالوں کے خریدنے کا حکم

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
سوال:ہمارے گاؤں میں ایک آدمی بال خریدنے آتا تھا۔ وہ عورت اور مرد کے بال لے کر بچوں کا سامان جیسے آئس کریم وغیرہ دیتا تھا۔ تو کیا اس طرح عورتوں کے بال نامحرم کو دینا یا بیچنا جائز ہے ۔جبکہ یہ بال غیر ضروری ہوں یعنی وہ بال جو خود بخود جھڑ جاتے ہیں؟

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

الجواب باسم ملهم الصواب
شریعت کی رو سے انسان اپنے تمام اجزاء کے ساتھ احترام کے لائق ہے۔ اس لیے اس کا کوئی بھی حصہ بیچ کر اس کی تذلیل کرنا جائز نہیں۔
لہذا انسانی احترام کے سبب مرد و عورت کے بالوں کی خرید و فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں۔
**********
حوالہ جات:
1۔’’وأما عظم الآدمي وشعره فلا يجوز بيعه لا لنجاسته لأنه طاهر في الصحيح من الرواية لكن احتراما له والابتذال بالبيع يشعر بالإهانة وقد روي عن النبي عليه الصلاة والسلام أنه قال لعن الله الواصلة والمستوصلة۔۔
(بدائع الصنائع::6/555)۔
 ****
2۔قال لا يجوز بيع شعور الإنسان ولا الانتفاع بها لأن الآدمي مكرم لا مبتذل فلا يجوز أن يكون شيء من أجزائه مهانا ومبتذلا وقد قال عليه الصلاة والسلام لعن الله الواصلة والمستوصلة الحديث وإنما يرخص فيما يتخذ من الوبر فيزيد في قرون النساء وذوائبهن۔۔
(الھدایة::5/ 106)
*****
3۔لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ۔
(شامي، کتاب الحظر والإباحۃ::553/9)
****
4۔انسان کے بالوں سے انتفاع ممنوع اور ناجائز ہے،کیونکہ انسان تمام اجزاء کے ساتھ مکرم ہے،لہٰذا انسانی بالوں کی تجارت ممنوع اور ناجائز ہے
( فتاوی دارالعلوم زکریا :: 151/5)

واللہ سبحانہ اعلم

21 رجب۔ 1444ھ
12 فروری، 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں