جنازہ لے جاتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھنے کا حکم

سوال:”جنازہ لے جاتے وقت بلند آواز سے کلمہ شہادت پکارنے پھر سب حاضرین کے بلند آواز سے کلمہ شہادت یا کلمہ طیبہ پڑھنے کی مروجہ رسم بدعت اور ناجائز ہے، جس کو ترک کرنا واجب ہے“۔

کیا یہ درست ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

جنازے کے ساتھ کلمہِ شہادت کا نعرہ لگانا یا بلند آواز سے کلمہِ شہادت کا ورد کرنا مکروہ ہے، اگر اس کو مستحب یا سنت سمجھ کر کیا جائے تو یہ بدعت ہوگی جس سے بچنا لازم ہے؛ البتہ دل میں یا آہستہ آواز سے میت کے ایصالِ ثواب کے لئے تلاوتِ کلامِ پاک یا اللہ تعالیٰ کا ذکر کر لیا جائے تو باعثِ ثواب ہے۔

فتاوى قاضيخان – (1 / 93)

“ويكره رفع الصوت بالذكر فإن أراد أن يذكر الله يذكره في نفسه وعن أبراهيم رحمه الله تعالى كانوا يكرهون أن يقول الرجل وهو يمشي معها استغفروا له غفر الله لكم”.

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں