خواتین کا ووٹ ڈالنا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب حامدا ومصليا

خواتين چند باتوں کا اہتمام کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے جاسکتی ہیں ۔ مثلا (۱) مکمل شرعی پردے کے ساتھ جائیں ، بناؤ سنگھاریا خوشبو لگاکر نہیں جائیں ۔ (۲) غیر محرموں کے ساتھ اختلاط بالکل نہ ہو۔(۳) پولنگ اسٹیشن کی مسافت سفر شرعی سے کم ہواور اگر پولنگ اسٹیشن کی مسافت سفر شرعی کے برابر یا اس سے زیادہ ہوتومحرم کےساتھ جائیں، بغیر محرم کے جانا جائز نہیں ۔

[الأحزاب : ۳۳]

{وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا}

تبیین الحقائق ۔۔ (٢/٦)

” وأجمعواأنها لايحل لها أن تسير من مكة الى الحيرة ولا من بلد ألى بلد آخر بالقياس عليه ولا يلزمنا خروجها الى مادون السفر لأن ذلك مباح لها بغير محرم ولا زوج لأي حاجة شاءت …………….والله تعالى أعلم بالصواب .

سهيل انور عفي عنه

دارالافتاء  جامعہ دار العلوم كراچی

۲۶۔ جمادی الثانیہ ۔۱۴۳۴ھ

۷ ۔ مئی۔۲۰۱۳ ء

پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/631480903887825/

اپنا تبصرہ بھیجیں