خواتین کا مردڈاکٹرسےانجکشن لگوانا

سوال:مرد ڈاکٹر کے کہنے پر کوئی مریضہ انجیکشن لگانے کے لیے برقعہ کی آستین اوپر چڑھاسکتی ہے کیونکہ اس کے بغیر انجیکشن غلط لگ سکتا ہے ؟

سائلہ:بنت محمد ؛ناظم آباد کراچی

الجواب باسم ملہم الصواب

بہتر تو یہ ہے کہ لیڈی ڈاکٹر سے انجیکشن وغیرہ لگایا جائے ،اگر کوئی ایسی سہولت نہ ہوتوبقدر ضرورت اتنے عضو کا دکھانا درست ہوگا اس سے زائد نہیں ۔فقط۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 370)

ينظر) الطبيب (إلى موضع مرضها بقدر الضرورة) إذ الضرورات تتقدر بقدرها وكذا نظر قابلة وختان وينبغي أن يعلم امرأة تداويها لأن نظر الجنس إلى الجنس أخف۔۔۔۔۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔

الجواب صحیح

مفتی محمد انس عبدالرحیم عفا اللہ عنہ

اپنا تبصرہ بھیجیں