کیاعورت کا قبرستان جاناجائز ہے

سوال:عورت کا قبرستان جاناجائز ہے؟اگر وہ صرف دعا کرنے فاتحہ پڑھنے جائے تو اسلام کیاحکم دیتا ہے ؟

جواب:عام حالات میں عورتوں کے لئے قبرستان جانا شرعاً ممنوع ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے ،البتہ اگر کوئی عورت مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے قبرستان جائے تو اس کی گنجائش ہے۔
۱۔جانے والی عورت جوان نہ ہو بڑھیا یا عمر رسیدہ ہو ۔
۲۔پردے کا مکمل اہتمام کر کے جائے۔
۳۔فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔
۴۔قبرستان جاکر جزع فزع نہ کرے۔
۵۔قبرستان جا کر خلافِ شرع کام مثلاً قبروں پر پھول چڑھانا ،چادر چڑھانا ،صاحبِ قبر سے مانگنا اور بدعات کا ارتکاب نہ کرے۔
۶۔قبرستان جانے کی عادت نہ بنائے۔
ان شرائط کی پابندی کے ساتھ اگر کوئی عورت جائے تو اس کی گنجائش ہے ،تاہم فسادِ زمانہ کی وجہ سے نہ جانا بہتر ہے۔

عربی حوالہ جات اور مکمل فتویٰ پی ڈی ایف فائل میں حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/522082114827705/

اپنا تبصرہ بھیجیں