کیا غیر مسلم بھی امت ہیں؟

فتویٰ نمبر:3023

سوال:

کیا ہندو،یہودی عیسائی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں؟اگر ہیں تو پھر مسلم اور غیر مسلم میں کیا فرق ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام دنیا کی طرح رحمت بنا کر بھیجا گیا، پھر کچھ لوگ ایمان لائے اور کچھ نے انکار کر دیا ۔ ایمان لانے والے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اور امت اجابت ہیں۔ جو لوگ ایمان نہ لائے اور انکار کر دیا ان کو امت دعوت کہا جاتا ہے۔ دعوت کے لحاظ سے سب آپ کی امت ہیں، یعنی دعوت تو سب کو دی جا رہی ہے جنہوں نے اس دعوت پہ لبیک کہا وہ امت محمدیہ کہلائی جبکہ دوسرے اس سے محروم رہے۔

کما قال اللہ تعالی:۔

“قل یا ایھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا”۔ 

{سورۃ اعراف}

یہاں امت دعوت مراد ہے۔

امت کے دوسرے معانی امت محمدیہ وہ جہنوں نے اس دعوت پہ لبیک کہا۔ یہ امت اجابت ہے اس کے لیے مغفرت کا وعدہ ہے اور انعامات ہیں۔ 

کما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :

” ھولاء امتک ، و ھولاء سبعون الفا قدامھم، لا حساب علیھم و لا عذاب”۔

{بخاری ۲/۹۶۹۔ مکتبہ رحمانیہ}

“{امتی ھذہ}: ای الموجودون الآن کما علیہ ابن رسلان، و ھم قرنہ، و یحتمل ارادۃ امۃ الاجابۃ { امۃ مرحومۃ} : ای جماعۃ مخصوصۃ بمزید الرحمۃ و اتمام النعمۃ، موسومۃ بذلک فی الکتب المتقدمۃ، { لیس علیھا عذاب فی الاخرۃ}۔”

{فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ۳/۱۴۸۱}

فقط

واللہ الموافق

✍بقلم : 

قمری تاریخ۲۷صفر۱۴۴۰ھ

عیسوی تاریخ:۷,نومبر،۲۰۱۸ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں