کیا پیپسی اور کوکا کولا پینا جائز ہے؟

فتویٰ نمبر:5072

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

پیپسی اور کوکاکولا پینا صحیح ہے؟ سنے میں آتا ہے کہ اس میں حرام جانور سے بنا ہوا کچھ موجود ہوتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو پھر اس سے نمازیں اور دعاؤں کی قبولیت میں بھی شک و شبہہ کی گنجائش ہو جائے گی۔ مہربانی کر کے تفصیل سے بتا دیں۔ جزاکم اللہ

و السلام: 

الجواب حامدا و مصليا

و علیکم السلام!

مختلف مصنوعات کے بارے میں وقتا فوقتا اس قسم کی باتیں پھیل جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک بات اچھی طرح سمجھنی چاہیے: جب تک کسی چیز کا حرام اشیا پر مشتمل ہونا یقینی نہ ہو اس کو حلال سمجھا جائےگا۔ اس کا استعمال شرعا درست ہوگا۔ ایسی مشروبات پینے سے نمازوں اور دعاؤں پر کوئی بھی منفی اثر نہیں پڑےگا۔ [۱]، [۲]

اور اگر بالفرض یقینی طور پر یہ ثابت ہو جائے کہ ایک چیز حرام اجزاء پر مشتمل ہے تو اس سے بچنا لازم ہوگا۔

رہا یہ کہ بالخصوص پیپسی اور کوکا کولا کا کیا حکم ہے، سو اس کا حرام حرام اشیا پر مشتمل ہونا کسی بھی ریسرچ سے یا مستند گواہی سے ثابت نہیں ہے۔ لھذا ان مشروبات کو ناجائز کہنا درست نہیں۔ عالمی حلال سرٹفکیشن جاری کرنے والے ادارے SANHA کے مطابق پیپسی اور کوکا کولا حلال ہے

▪ [۱] الاصل فی الاشیاء الاباحۃ (الاشباہ و النظائر لابن نجیم، ۶۶)

▪ [۲] الیقین لا یزول بالشک (لاشباہ و النظائر لابن نجیم، ۳)

▪[۳] Based on SANHA’s experience acquired from certifying of local soft drink manufacturers (both Muslim and non-Muslim owned); together with Coca Cola’s “free from”

legal disclosure; and guidance from the Malaysian Government Halaal Department (who have certified Coca Cola and Pepsi as Halaal), our Ulama Council members had considered Halaal suitability status for their product

http://www.sanha.org.pk/faqs/ 

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۲۱ صفر المظفر ۱۴۴۱

شمسی تاریخ: ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں