اگرکوئی شخص یہ کہےکہ اگرمجھےخداکاخوف اوربچوں کی فکرنہ ہوتومیں تمہیں طلاق دےدوں کیااس الفاظ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے

فتویٰ نمبر:737

 سوال:کوئی مرد اپنی بیوی کےپاس چھ سال سےنہیں گیااورکہتاہےکہ اگرمجھےخداکاخوف  اوربچوں کی فکرنہ ہوتومیں تمہیں طلاق دےدوں کیاطلاق ہوجاتی ہے اس صورت میں جبکہ  اس   نےمنہ سےطلاق نہیں دی ؟

نیزشیعہ حضرات کےبچوں کوقرآن شریف پڑھاناصحیح ہےبظاہرتووہ مسلمان کہتےہیں  اپنےآپکو؟تحریری جواب دےدیجئےگا

    الجواب حامدا   ومصلیا

(۱)       صورت ِ مسئولہ میں خط کشیدہ الفاظ کہنےکےبعداگرمرد نےبیوی کوطلاق نہیں دی توان الفاظ کہنےکی وجہ سےطلاق واقع نہیں ہوئی ۔(۱)

چنانچہ العقودالدریۃ(1/269) میں ہے:

صِيغَةُ الْمُضَارِعِ لَا يَقَعُ بِهَا الطَّلَاقُ إلَّا إذَا غَلَبَ فِي الْحَالِ كَمَا صَرَّحَ بِهِ الْكَمَالُ بْنُ الْهُمَامِ

            البتہ بیوی کےحقوق اداکرنےپرقادرہونےکےباوجود اس کےحقوق ادانہ کرناسخت گناہ ہے،لہذا اس گناہ سےبچاجائے۔

(۲)      شیعہ بچہ کوقرآن کریم کی تعلیم اس نیت سےدیناصحیح ہےکہ شاید یہی تعلیم اورتعلیم  گاہ کاماحول اس کی ہدایت کاسبب بن جائے۔(۲)

حاشية ابن عابدين -(1 / 354)

لَا يُمْنَعُ الْكَافِرُ مِنْ تَعَلُّمِ الْقُرْآنِ لَعَلَّهُ يَهْتَدِي

التخريج

(۱) فتح القدير للمحقق ابن الهمام الحنفي – (8 / 20)

وَلَا يَقَع بِأُطَلِّقُك إلَّا إذَا غَلَبَ فِي الْحَالِ ،

شرح فتح القدير – (4 / 7)

 ولا يقع بأطلقك إلا إذا غلب في الحال

(۲)الفتاوى الهندية – (5 / 323)

قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى: أُعَلِّمُ النَّصْرَانِيَّ الْفِقْهَ وَالْقُرْآنَ لَعَلَّهُ يَهْتَدِي، وَلَا يَمَسُّ الْمُصْحَفَ، وَإِنْ اغْتَسَلَ ثُمَّ مَسَّ لَا بَأْسَ، كَذَا فِي الْمُلْتَقَطِ.

البحر الرائق، دارالكتاب الاسلامي – (1 / 212)

 وَالنَّصْرَانِيُّ إذَا تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ يُعَلَّمُ وَالْفِقْهُ كَذَلِكَ؛ لِأَنَّهُ عَسَى يَهْتَدِي لَكِنْ لَا يَمَسُّ الْمُصْحَفَ، وَإِذَا اغْتَسَلَ ثُمَّ مَسَّ لَا بَأْسَ بِهِ فِي قَوْلِ مُحَمَّدٍ وَعِنْدَهُمَا يُمْنَعُ مِنْ مَسِّ الْمُصْحَفِ مُطْلَقًا،

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح – (1 / 94)

وفي الخانية من بحث القراءة الحربي أو الذمي إذا طلب تعلم القرآن والفقه والأحكام يعلم رجاء أن يهتدي لكن يمنع من مس المصحف إلا إذا اغتسل فلا يمنع بعد ذلك

اپنا تبصرہ بھیجیں