کیا طالبہ مرد استاد کا جھوٹا پی سکتی ہے؟

مرد استاد کا جھوٹا طالبہ پی سکتی ہے؟

الجواب حامدۃ ًومصلیۃ ً

آدمی (مردوعورت)کا جھوٹا بالاتفاق بلا کراہت پاک ہے اس لیے کہ جھوٹے میں لعاب کااعتبار کیاجاتاہے جو ا س میں مل جاتاہے اور انسان کا لعاب پاک ہے۔

فسؤر آدمی مطلقاً ولو جنباً او کافرًا۔۔۔۔۔۔ طاہر ( تنویر الابصار:و شرحہ الدر المختار مع رد المحتار ۔ مطلب فی السؤر ۱/۲۲۲ ط سعید )

محرم مردوں اور عورتوں کا آپس میں ایک دوسرے کا جھوٹا کھانا پینا جائز ہے۔اجنبی مردوں، عورتوں کا جھوٹا کھانا پینا فتنے کے اندیشے کی بنا پر مکروہ ہے۔ طالبات و استاد بھی ایک دوسرے کے لیے نامحرم ہیں اس لیے ان کا بھی یہی حکم ہوگا۔

يُكْرَهُ سُؤْرُهَا لِلرَّجُلِ كَعَكْسِهِ لِلِاسْتِلْذَاذِ وَاسْتِعْمَالِ رِيقِ الْغَيْرِ، وَهُوَ لَا يَجُوزُ مُجْتَبًى.

ـــــــــــــــــــــــــــــ

يُكْرَهُ لِلْمَرْأَةِ سُؤْرُ الرَّجُلِ وَسُؤْرُهَا لَهُ-أَنَّ الرَّجُلَ يَصِيرُ مُسْتَعْمِلًا لِجُزْءٍ مِنْ أَجْزَاءِ الْأَجْنَبِيَّةِ، وَهُوَ رِيقُهَا الْمُخْتَلِطُ بِالْمَاءِ وَبِالْعَكْسِ فِيمَا لَوْ شَرِبَتْ سُؤْرَهُ وَهُوَ لَا يَجُوزُ—- اھ

وَقَالَ الرَّمْلِيُّ يَجِبُ تَقْيِيدُهُ بِغَيْرِ الزَّوْجَةِ وَالْمَحَارِمِ

[رد المحتار]

(وَسُؤْرُ الْآدَمِيِّ وَالْفَرَسِ وَمَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ طَاهِرٌ) أَمَّا الْآدَمِيُّ؛ فَلِأَنَّ لُعَابَهُ مُتَوَلِّدٌ مِنْ لَحْمٍ طَاهِرٍ، وَإِنَّمَا لَا يُؤْكَلُ لِكَرَامَتِهِ وَلَا فَرْقَ بَيْنَ الْجُنُبِ وَالطَّاهِرِ وَالْحَائِضِ وَالنُّفَسَاءِ وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْمُسْلِمِ وَالْكَافِرِ وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى كَذَا ذَكَرَ الزَّيْلَعِيُّ – رَحِمَهُ اللَّهُ – يَعْنِي أَنَّ الْكُلَّ طَاهِرٌ طَهُورٌ مِنْ غَيْرِ كَرَاهَةٍ وَفِيهِ نَظَرٌ فَقَدْ صَرَّحَ فِي الْمُجْتَبَى مِنْ بَابِ الْحَظْرِ وَالْإِبَاحَةِ أَنَّهُ يَكْرَهَ سُؤْرُ الْمَرْأَةِ لِلرَّجُلِ وَسُؤْرُهُ لَهَا وَلِهَذَا لَمْ يُذْكَرُ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى فِي كَثِيرٍ مِنْ الْكُتُبِ لَكِنْ قَدْ يُقَالُ الْكَرَاهَةُ الْمَذْكُورَةُ إنَّمَا هُوَ فِي الشُّرْبِ لَا فِي الطَّهَارَةِ

البحر الرائق

فقط واللہ اعلم بالصواب

بنت عبدالقادر غفر لھا 

۲جمادی الثانی۱۴۳۹ھ

١٩فروری۲۰۱۸ع

اپنا تبصرہ بھیجیں