لڑکیوں کےکان چھیدنےکی عمر

فتویٰ نمبر:1074

سوال:لڑکیوں کے کان کس عمر میں چھیدنا چاہیے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب حامدة و مصلیة

لڑکیوں کے کان چھیدنا شرعا درست ہے.حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی اس کا رواج تھا اور آپ نے اس پر کوئی نکیر نہیں فرمائی جس سے جواز ثابت ہوتا ہے.

: کما في رد المحتار “لا بأس بکي البہائم للعلامة وثقب أذن الطفل من البنات لأنہم کانوا یفعلونہ في زمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من غیر إنکار․”

لہذا اس میں عمر کی کوئی قید نہیں جب مناسب وقت ہو اپنے اختیار سے چھیدوا لیے جائیں.

واللہ اعلم

بنت معین

25.رجب.1439

12.اپریل.2018

اپنا تبصرہ بھیجیں