لوہے یا لکڑی کے دروازے پر نجاست کا لگ جانا

سوال : لکڑی یا لوہے کے دروازے، کھڑکی پر نجاست لگ جاۓ تو کیا سوکھنے سے پاک ہوگا یا دھونا لازم ہوگا؟

الجواب باسم ملھم الصواب

اگر کھڑکیاں یا دروازے دیوار پر اس طرح لگے ہوں کہ جدا نہ ہوں جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے تو پھر اس پر نجاست لگنے کی صورت میں وہ صرف خشک ہونے سے پاک ہوجائیں گے۔

========================

حوالہ جات :

ومنھا الجفاف وزوال الاثر الارض تطھر بالیبس وذھاب الاثر للصلوۃ لا تیمم ھکذا فی الکافی ولا فرق بین الجفاف بالشمس والنار والریح والظل کذا فی البحرالرائق ویشارک الارض فی حکمھا کل ما کان ثابتا فیھا کالحیطان والاشجار والکلا والقصب مادام قائما علیھا فاذا قطع الحشیش والخشب والقصب واصابتہ النجاسۃ لا یطھر الا بالغسل کذا فی الجواھرۃ النیرۃ ۰الاجرۃ اذا کانت مفروشۃ فحکمھا حکم الارض تطھر بالجفاف وان کانت موضوعۃ تنتقل وتحول لا بد من الغسل ھکذا فی المحیط وکذا الحجر والبنۃ ھکذا فی منیۃ المصلی ۰

( فتاویٰ ہندیہ : 1/44)

فقط واللہ اعلم بالصواب

قمری 5/6/1443

شمسی 9/1/2022

اپنا تبصرہ بھیجیں