منشیات کی خریدو فروخت کا ذریعہ بننا

فتوی نمبر:822

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم!

میری دوست کے شوہر منشیات کی ڈلیوری کرتے ہیں وہ بہت پریشان ہے اسی سلسلے میں یہ معلوم کرنا ہے کہ:

منشیات کی خریدوفروخت تو حرام ہے لیکن کیا اس کا ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کرنا اور اس پہ تنخواہ لینا بھی اسی کے ضمن میں آئے گا اور حرام ہوگا ؟

والسلام

تنقیح:وہ صاحب کس قسم کی منشیات کی ڈلیوری کرتے ہیں؟

جواب تنقیح:چرس اور ہیروؤن وغیرہ کی ٹیبلیٹ اور کیپسول کی جو کافی مہنگی بکتی ہیں ۔

الجواب حامدة و مصلیة

افیون، چرس، بھنگ اور ہیروئن نشہ آور ہونے کی وجہ سے حرام ہیں لہٰذا حرام شی کی خریدوفروخت یا اس کام میں کسی بھی قسم کی معاونت کرنا گناہ پر اعانت کرنے کی وجہ سے ناجائز ہے ۔

لہذا ایسے کام کرنے سے اجتناب ضروری ہے ؛ کیونکہ ان اشیاء سے انسان کی دینی اور دنیوی بربادی لازم آتی ہے۔ دوست کے شوہر کو خوف خدا دلائیں اور دوسرے ذریعہ معاش اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔

قال تعالی :و تعاونوا علی البر و التقوی لا تعاونوا علی الاثم و العدوان۞

روی البخاری من طريق يزيد بن أبي حبيب عن عطاء بن أبي رباح عن جابر أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول عام الفتح: “إن الله حرم بيع الخمر والميتة والخنزير والأصنام”

(رواہ البخاري حدیث نمبر:2236) و(مسلم :1851)

و قال علا ءالدین الحصکفی رحمہ اللّٰہ :وصح بیع غیرالخمر لما مر ومفادہ صحۃ بیع الحشیشۃ والافیون قلت وقد سئل عن بیع الحشیشۃ ھل یجوز فکتب لایجوز فیحمل علٰی انہ مرادہ بعدم الجواز عدم الحمل قالہ المصنف۔(الدّرالمختارمع ردالمحتار:ج؍۶،ص؍۴۵۴، کتاب الاشربۃ)

قال العلامۃالحدارالیمنیؒ:

ولایجوزاکل البنج والحشیشۃ والافیون وذٰلک کلہٗ حرام۔(الجوھرۃ النیرۃ:ج؍۲،ص؍۲۷۰،کتاب الاشربۃ۔

ومثلہ فی خلاصۃ الفتاوٰی:ج؍۴،ص؍۲۰۵،کتاب الاشربہ۔

(فتاویٰ حقانیہ :ج؍۶،ص؍۴۵)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت سبطین عفی عنھا

قمری تاریخ :٢٢ذوالحجہ 1439

عیسوی تاریخ:٢ ستمبر 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں