مردوں کا نیکر شرٹ پہننا

سوال:ہمارے ہاں پاکستان میں ملک کے ایک بہت بڑے جامعہ نے اپنے طلباء کا شہری لڑکوں سے فٹبال کا میچ کرایا تو مدرسہ کے طلباء کو فٹبال کھلاڑیوں والی وردی پہنائی گئی اوپر سے شرٹ اور نیچے سے نیکر تو کیا مدرسہ والوں کا اپنے طلباء کو ایسا لباس پہنانا اور اس طرح کے میچ رکھوانا درست ہے ؟

عمر، خانیوال-

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

مرد کا ناف سے گھٹنے تک جسم ستر ہے جسے کسی کے سامنے کھولنا جائز نہیں- چوں کہ نیکر میں رانیں کھلی رہتی ہیں لہذا یہ ناجائز ہے نیز مدرسہ کے وقار کے بھی خلاف ہے، اس لیے اہل مدرسہ کو ایسے کام کرنے سے بچنا لازم ہے۔

“وَيَنْظُرُ الرَّجُلُ مِنْ الرَّجُلِ۔۔۔۔۔۔سِوَى مَا بَيْن َسُرَّتِهِ إلَى مَا تَحْتَ رُكْبَتِهِ”

الدر المختار(6-365،66)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن

صفہ آن لائن کورسز

6-1-2018

18-4-1429

اپنا تبصرہ بھیجیں