مشورہ کرنےکی دعا

مشورہ کرنا ہو تو اس کی دعا بتادیں۔ یعنی اگر کسی سے کسی مسئلہ میں مشورہ لینا ہو یا کچھ لوگ کسی مسئلہ کے حل کے لئے جمع ہو تو کیا پڑھنا چاہیے۔

الجواب حامدا و مصلیا۔

وعلیکم السلام ورحمة اللہ۔

مشورے کی کوئی خاص دعا احادیث سے ثابت نہیں البتہ مشورے کی مسنون دعائیں سمجھے بغیر یہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔

▪️اَللّٰھُمَّ خِرْلِیْ وَ اخْتَرْلِیْ

ترجمہ: یا اللہ ! میرے لیے آپ (صحیح راستہ) پسند کردیجیے اور میرے لیے آپ ہی انتخاب فرما دیجیے۔

▪️ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ وَسَدِّدْنِیْ وَقِنِیْ شَرَّ نَفْسِیْ

ترجمہ: یا اللہ ! مجھے ہدایت دیجیے اور سیدھے راستے پر کردیجیے اور مجھے میرے نفس کے شرسے بچائیے۔

▪️ اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاعْزِمْ لِیْ عَلٰی رُشْدِ اَمْرِیْ

ترجمہ: یا اللہ ! میرے دل میں وہ بات ڈالیے جس میں میرے لیے بہتری ہو اور میرے کام کے صحیح طریقے کا میرے لیے فیصلہ کر دیجیے۔

واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں