میت کے لئے چالیس دن تک قرآن خوانی کرانے کا حکم

سوال: محلے میں ایک شخص کا انتقال ہوگیا تو لوگ   چالیس دن  تک پورے محلے میں مکان در مکان  قرآن خوانی کا سلسلہ چلاتے  ہیں  اس دوران  اگر دوسرے  شخص کا انتقال  ہوجائے تو دوسرا  چلہ شروع ہوجاتا ہے آیا اس  مروجہ قرآن خوانی  کی کوئی شرعی حیثیت ہے  ؟

 جواب : اس میں شک  نہیں ہے کہ  قرآن مجید  پڑھ کر  ایصال ثواب  کرنا ثابت ہے  مگر آجکل  قرآن خوانی  محض ایک رسم بن کر رہ گئی ہے  اگر رسم  کی غرض  سے اجتماع  کرکے ایصال ثواب  کرتا ہے  تو جائز نہیں  کیونکہ  اجتماع   کر کے ایصال ثواب  کرنے کا  صحابہ  کرام سے  کوئی ثبوت نہیں  ہے ۔ایصال ثواب  کا صحیح  طریقہ  ہے کہ  ہر شخص اپنے اپنے  مقام پر  تلاوت کرکے  ایصال ثواب  کرے  ۔ ( تسھیل بہشتی زیور  :1/62 طبع گھر  ) فتاویٰ عثمانیہ :1/102 طبع  )

ایصال ثواب کے لیے کسی تلاوت کی کوئی خصوصیت نہیں۔ کسی بھی نیک   عمل کا ایصال ثواب  ہوسکتا ہے  ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں