مہر مقرر کرناواجب ہے یا سنت

فتویٰ نمبر:669

بیوی کا حق مہر شادی کے وقت مقرر کرنا سنت ہے یا واجب؟ یعنی اگر کوئی اس کو مقرر نہ کرے تو وہ سنت چھوڑنے کا مرتکب ہو گا یا واجب؟

الجواب بعون الملک الوھاب 

مہر مقرر کرنا شرعاً فرض ہے۔ اگر کوئی مہر مقرر نہ کرے تو اس نے شریعت کا حق جو اس پر لازم تھا اسے ترک کردیا البتہ مہر کے ذکر کے بغیر بھی نکاح صحیح ہوتا ہے اور عورت کے لیے مہر مثل لازم ہو گا ۔ نہیں دے گا تو گناہ گار ہوگا۔

1۔ قد علمنا ما فرضنا علیہم فی ازواجہم (احزاب: 50)

2۔ واتوالنساء صدقاتہن نحلة (النساء:4) 

3۔ثم المھر واجب شرعاً ابانة لشرف المحل فلا یحتاج الی ذکرِہ لصحة النکاح( الھدایہ: باب المھر 2/302)

4۔وان تزوجھاولم یسم لھامھرااوتزوجھا علی ان لا مھر لھافلھا مھرمثلھا (الھدایہ :باب المھر 2/305)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

بنت سعید الرحمن

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

24-5-1439ھ

10-2-2018ء

اپنا تبصرہ بھیجیں