“میرا تم پر کوئی حق نہیں” الفاظ کنایہ ہیں

فتویٰ نمبر:4076

سوال: السلام علیکم!

باجی اگر کوئی شوہر اپنی بیوی سے ناراضگی میں یہ الفاظ کہے کہ میرا تم پر کوئی حق نہیں ،نہ ہی ان الفاظ میں غصہ ہو نہ ہی طلاق کی نیت ،تو اس طرح طلاق تو نہیں ہوجاتی ؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

اگر کوئی اپنی بیوی سے کہے کہ “میرا تم پر کوئی حق نہیں ” تو یہ الفاظ لا سبیل لی علیک کے ساتھ کنایہ ہیں۔

( كما صرح في الهندية:١/ ٤٠٠)

تو اگر شوہر نےیہ الفاظ طلاق کی نیت سے کہے ، ایک طلاق بائن واقع ہوجاۓ گی اور اگر طلاق کی نیت سے نہیں کہے تو طلاق واقع نہ ہوگی ۔

صورت مسئولہ میں ذکر ہے کہ یہ الفاظ ناراضگی میں کہےگئے ہیں طلاق کی نیت سے نہیں لہذا اس صورت میں ان الفاظ سے طلاق واقع نہ ہوگی ۔

“قوله قضاء قيد به لأنه لا يقع ديانة بدون النية ولو وجدت دلالة الحال” 

(کما فی رد المحتار: ٢/ ٤٣٤ )

(فتاوی فریدیہ :5 /212,مکتبہ علم دین )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:18رجب 1440ھ 

عیسوی تاریخ:26مارچ2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں