مٹائی ہوئی تصویر والے کپڑے کا حکم 

فتویٰ نمبر:5044

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

السلام عليكم

اگر کسی کپڑے (شرٹ پیس) پر کوئی تصویر بنی ہو اور غلطی سے وہ کپڑا خرید لیا ہو تو کیا اگر اس تصویر پر پین سے نشان لگا دیں کہ وہ تصویر نہ لگے تو کیا ایسا کر کے وہ شرٹ پہن سکتے ہیں؟

اور نماز تو خراب نہیں ہوگی؟

الجواب حامدا ومصلیا

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته!

1۔ اگر کپڑے پر کسی جاندار کی تصویر ہو اور وہ تصویر مٹادی جائے یا چھپالی جائے یا اس کا چہرہ مکمل کاٹ دیا جائے یا تصویر بہت چھوٹی ہو کہ سمجھ نہ آتی ہو  یا اس پر سیاہی مل دی جائے تو اس کپڑے کا پہننا جائز ہے۔

2۔ ایسے کپڑے جن سے تصویریں مٹا دی جائیں یا چھپالی جائیں تو ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عن عائشة أن النبي صلی اللّٰه علیه وسلم صلی في خمیصة لها أعلام فنظر إلی أعلامها نظرۃ، فلما انصرف قال: إذهبوا بخمیصتي هذہ إلی أبي جهم وائتوني بأنبجانیة، فإنها ألهتني آنفا عن صلاتي۔

(رواہ البخاري ۱؍۵۴ رقم: ۳۷۳)

ومفادہ کراهة المستبین لا المستتر بکیس، أو صرۃ، أوثوب آخر (درمختار) بأن کان فوق الثوب الذی فیه صورۃ ثوب ساتر له، فلا تکرہ الصلوۃ فیه لاستتارها بالثوب.

(در مختار مع الشامی ۲؍ ۴۱۸ زکریا)

“وصورة الحيوان إن كانت صغيرة بحيث لا تبدو للناظر من بعيد لا يكره اتخاذها والصلاة إليها؛ لأن هذا مما لا يعبد”.

(المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة – (5 / 136))

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 3/1/1441

عیسوی تاریخ: 2/9/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں