موجودہ کائنات سے پہلے کائناتوں کا وجود

  • سوال:تخلیق کائنات سے قبل بھی کوئی کائنات تھی؟
  •  جواب:اس بارے میں متکلمین کی ایک بڑی جماعت کی رائے یہ ہے کہ زمین و آسمان کی تخلیق سے قبل بھی کئی چیزوں کی تخلیق ہوچکی تھی، احادیث مبارکہ اور آیات مقدسہ سے اس جماعت کی تائید ہوتی ہے، لیکن آیا اس کائنات میں بھی موجودہ کائنات کی طرح اﷲ کی مخلوق آباد تھی؟ اس کی تصریح کہیں نہیں ملتی، صرف تین چیزوں عرشِ باری، پانی اور ہوا کا وجود تھا۔ ارشاد باری ہے: ھوالذی خلق السمٰوات والارض فی ستۃ ایام وکان عرشہ علی الماء عمران بن حصین کی روایت ہے: کان اﷲ ولم یکن قبلہ شیٔ وکان عرشہ علی الماء لقیط بن عامر العقیلی سے مروی ہے: ’’یا رسول اﷲ! أین کان ربنا قبل أن یخلق السمٰوات والأرض؟ قال: کان فی عماء ما فرقہ ھواء وما تحتہ ھواء ثم خلق عرشہ علی الماء‘‘ ان دلائل کی رو سے یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس کائنات سے قبل یہ تینوں چیزیں تھی، اس موجودہ کائنات کی طرح مستقل کوئی کائنات تھی نہیں؟ اس سے خاموشی نظر آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں