فتویٰ نمبر:563
سوال:میرا سول یہ ہے کہ زبانی اور تحریری معاہدہ(ایگریمنٹ) کی قرآن و سنت کی روشنی میں کیا حیثیت ہے ۔اور اس کے کیا فائدے اور نقصانات ہیں؟
جواب:معاہدہ چاہے زبانی ہو یا تحریری کسی بھی معاملے کی بنیاد اورروح ہوتی ہے۔ تحریری معاہدے کی اہمیت یوں زیادہ ہے کہ یہ ثبوت ہوتی ہے اور یادداشت کا کام دیتی ہے۔ لین دین اور کسی بھی طرح کے اہم معاملات میں گواہوں کے ساتھ ساتھ تحریری دستاویز بنانے کی قرآن نے بہت تاکید کی ہے۔ تمام سرکاری اور عدالتی دستاویزات تحریری ہوتی ہیں۔ فتاوی اور علمی اثاثے تحریر ہی کی وجہ سے ہمارے کام آرہے ہیں