معاہدہ کے خلاف کرنے پر تنخواہ روکنا

فتویٰ نمبر:938

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم! مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ ہمارا ایک ادارہ ہے اس کے شروع میں ہم جو ہیں کہ جب کوئی آتا ہے اسٹاف تو ہم جو ہے کے سیلری سے کچھ پیسے اپنے پاس جمع رکھتے ہیں تو کیا اس طرح سے رکھناجائز ہے مطلب یہ کہ جب اگر وہ ہمارے اصول کے مطابق چھوڑتا ہے تو پھر تو ہم وہ پیسے واپس کردیتے لیکن اگر وہ ہمارے اصول کے مطابق نہیں چھوڑتے تو پھر وہ پیسہ ہم اپنے پاس رکھ لیتے وہ نہیں دیتے تو کیا اس طرح سے کرنا جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام! معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر تنخواہ ضبط کرنے کا جو اصول ہے یہ جائز نہیں؛کیونکہ یہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی وجہ سے مالی جرمانہ کی شکل ہے اس لیے کہ جب اسٹاف نے ایک ماہ کی ذمہ داری ادا کی تو وہ اس کارگردگی کے عوض(تنخواہ)کا حق دار ہوگا،کسی اصول وضابطے کی خلاف ورزی کی وجہ سے کارگردگی کا معاوضہ کاٹ لینا جائز نہ ہوگا؛کیونکہ مالی جرمانہ شریعت میں جائز نہیں۔ 

پس جن ملازمین یا اسٹاف نے معاہدہ کے خلاف استعفیٰ دیا انہیں ان کے ایام کارگردگی کی بقایا تنخواہ دینا لازم و ضروری ہے ادارے کے ذمہ داران کا ان کی تنخواہیں ضبط کرنا جائز نہیں۔

▪ قال فى الفتح :وعن ابى يوسف رحمه الله تعالى يجوز التعزيز للسلطان بأخذ المال ،وعندهما،وباقى الائمة لا يجوز ،ومثله فى المعراج،وظاهره أن ذلك روايةعن ابى يوسف قال فى الشرنبلالية:ولا يفتى بهذا لما فيه من تسليط الظلمة على أخذ المال للناس فيما يأكلون ،اھ ومثله فى شرح الوهبانية عن أبى وهبان . وأفاد فى البزازية أن معنى التعزيز بأخذ المال على القول به:امساك شئ من ماله عنده مدة لينزجر ،ثم يعيده الحاكم إليه،لا أن يأخذه الحاكم بنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة؛ إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعى.(رد المحتار ٢/٢٧٥)

و اللہ سبحانہ اعلم

✍بقلم :بنت سعید الرحمن

قمری تاریخ:١٠ صفر ١٤٤٠

عیسوی تاریخ:٢٠اكتوبر٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں