نامردی کی بنا پر علیحدگی کی صورت میں حق مہر کا حکم

فتویٰ نمبر:5067

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ !اگر شوہر ازدواجی تعلقات میں نااہل ہو اور اسی بنا پر علیحدگی کی صورت بنے تو حق مہر کس کی طرف جائے گا؟

تنقیح:علیحدگی طلاق کی صورت ہوئی یا خلع کی صورت

جواب تنقیح:طلاق کی صورت میں علیحدگی ہوئی۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

شوہر کے ازدواجی تعلقات میں نااہل ہونے کی صورت میں اگر علیحدگی ہوگئی اور زوجین کے درمیان خلوت صحیحہ ہوچکی ہے تو اس صورت میں عورت کو پورا مہر ملے گا۔اور عدت بھی لازم ہوگی۔لیکن اگر خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق دے دی تو عورت کو آدھا مہر ملے گا اور عدت بھی لازم نہیں ہوگی۔

وخلوۃ المجبوب خلوۃ صحیحۃ عند ابی حنیفۃ وخلوۃ العنین خلوۃ صحیحۃ(الفتاویٰ الہندیہ:الباب السابع فی المہر ،الفصل الثانی فیما یتأکد بہ المہر و المتعۃ۔۳۰۵/۱)

وفی الھندیہ:

ولھا المھر کاملاً و علیھا العدۃ بالاجماع ان کان الزوج خلا بھا ،وان لم یخل فلا عدۃ علیھا ولھا النصف المھر ان کان مسمی ۔۔(البدائع:۲/۲)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:۱۸ محرم ۱۴۴۱ھ

عیسوی تاریخ:18 ستمبر2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں