نماز کی استفتاح میں مشہور ثناء کے ساتھ کوئی اور استفتاحیہ دعا پڑھنا کیسا ہے؟

فتویٰ نمبر:4036

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! (1) میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم فرض نماز میں مشہور ثناء “سبحانک اللھم و بحمدک۔۔۔”کی جگہ کوئی اور دعا پڑھ سکتے ہیں؟

(2) یا اس ثناء کے ساتھ کوئی اور دعاء بھی پڑھ سکتے ہیں ،جیسے :” اللهم باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق و المغرب اللهم أغسلني بالماء ونقني من الخطايا كما ينقى الثوب الابيض من الدنس اللهم اغسلني من خطاياى بالثلج والماء والبرد۔” 

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

تکبیر تحریمہ کے بعد اور سورۃ الفاتحہ سے پہلے پڑھی جانے والی دعا کو “دعاء استفتاح” کہتے ہیں۔اس بارے میں احادیث مبارکہ میں دس تک دعائیں مذکور ہیں ،نماز میں اس کی شرعی حثیت سنت کی ہے۔

(1) مشہور ثناء “سبحانک اللھم۔۔۔۔”کی جگہ سوال میں مذکورہ دعا بھی پڑھ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر دعائیں جو احادیث میں وارد ہوئی ہیں وہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

(2) ایک وقت میں دونوں دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں۔چنانچہ امام شافعی کی ایک روایت یہ ہے کہ دعائے توجہ یعنی “إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا۔۔۔” اور “سُبْحانَکَ اَللّهُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبارَکَ اسْمُکَ وَ تَعالی ۔۔۔۔۔ ” دونوں کو جمع کرنا مستحب ہے۔احناف میں سے امام ابو یوسف کا بھی یہی قول ہے کہ سبحانک اللھم کے ساتھ اس دعا کو بھی شامل کرلے۔

“و فی فتح الباری:و نقل الساجی عن الشافعي استحباب الجمع بین التوجیہ و التسبیح”

(الدر المنضود:2/254)

حنابلہ اور احناف کے نزدیک اولی اور مختار ۔” سُبْحانَکَ اَللّهُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبارَکَ اسْمُکَ وَ تَعالی جَدُّکَ وَ لااِلهَ غَیْرُکَ” ہے ۔نیز یہ مقبول عام ہے اور مسلمانوں کی اکثریت اسی دعا کو ثناء میں پڑھتی ہے۔

” لما فی الدر المختار و سننھا الثناء و التعوذ و الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و الدعاء”

(الدر المختار ج۱ ص۴۷۳ تا ۴۷۷ (طبع سعید)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:9 رمضان ،1430ھ

عیسوی تاریخ:24 مئی،2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

HTTPS://M.FACEBOOK.COM/SUFFAH1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

HTTPS://TWITTER.COM/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

WWW.SUFFAHPK.COM

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

HTTPS://WWW.YOUTUBE.COM/CHANNEL/UCMQ4IBRYCYJWOMADIJU2G6A

اپنا تبصرہ بھیجیں