نماز کی نیت زبان سے کرنا

فتویٰ نمبر:2011

سوال: ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کو اللہ اکبر کہہ کر شروع کرتے تھے(صحیح مسلم:٢٧٣)

آپ صلی اللہ وسلم یہ سب کچھ نہیں کہتے تھے کہ میں نماز پڑھتا ہوں واسطے اللہ کے منہ قبلہ کی طرف چار رکعت بحیثیت امام یا مقتدی وغیرہ،نماز شروع کرتے وقت یہ سب باتیں کہنی سراسر بدعت ہیں۔

محترم جناب مفتیان کرام! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا نماز سے پہلے یہ سب باتیں کہنا بدعت میں شمار ہو گا؟

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:”اِنما الاعمال بالنیات“ یعنی اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کوئی بھی مقصودی عبادت جیسے: نماز،روزہ ، زکوۃ یا حج نیت کے بغیر درست نہیں۔ البتہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے۔ زبان سے نیت کے الفاظ کہنا ضروری نہیں، لیکن یہ بدعت ممنوعہ بھی نہیں۔

بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ نیت دل سے کرنے پر قادر نہیں ہوتے ایسے لوگ زبان سے نیت کریں گے لیکن جو لوگ دل سے نیت کرنے پر قادر ہوں جیسا کہ عموما ہوتا ہے لیکن پھر بھی وہ دل کے ساتھ ساتھ زبان سے بھی نیت کہہ لیتے ہیں تو اس میں بہت سارے اقوال ہیں: بدعت کا بھی قول ہے لیکن راجح یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ومستحب ہے گناہ نہیں۔

النیة ہى الارادة لا مطلق العلم، والمعتبر فیھا عمل القلب الازم للارادة، فلا عبرۃ للذکر باللسان ان خالف القلب لانہ کلام لا نیة ،وہو ای عمل القلب اَن یعلم عند الارادہ بداہة بلا تامل ای صلاة یصلی۔(الدرمختار مع الشامیة:کتاب الصلوة،بحث النیة،٢\٨٣)

والتلفظ عند الارادة بہا مستحب ہو المختار۔(الدر المختار مع الشامیہ:٢/٨٣)

والمستحب فی النیة اَن ینوی بالقلب و یتکلم باللسان باَن یقول:اٗصلی صلوة کذا،وذالک لاِجتماع عزیمتہ یعنی اَن الانسان قد یغلب علیہ تفرق الخاطر فاِذا ذکر بلسانہ کان عونا علی تجمعہ۔ ہذا ہو المختار۔(البحر الرائق:٢/١٤٧)،(کذا فی الہندیہ:١/٩٦)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:١٥ربیع الاول ١٤٤٠

عیسوی تاریخ: ٢٤نومبر ٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں