نماز کن فیکون پڑھنے کا حکم

فتویٰ نمبر:842

سوال: 

کیا نماز کن فیکون پڑھنا درست ہے. اس کا مکمل طریقہ یہ ہے.

بدھ,جمعرات اور جمعہ کی رات کو دو رکعت نماز کن فیکون کی نیت کرکے پڑھیں. پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ ایک بار اور سورۃ اخلاص ۱۰۰ بار پڑھنی ہے. دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ ۱۰۰ بار اور سورۃ اخلاص ایک بار پڑھنی ہے. سلام کے بعد ۱۰۰ بار “یا مسھل العثرات ویا منور الظلمات” پڑھیں اور ۱۰۰ بار استغفراللہ اور ۱۰۰ بار درود شریف پڑھیں.

پھر اللہ سے حضوری قلب کے ساتھ دعا مانگیں. جب تیسری رات ہوجائے تو یہی عمل کریں لیکن دعا کے وقت سر کو ننگا کردیں. اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی گردن پر رکھ دیں اور خوب رو کر اللہ پاک سے اپنی حاجت کے لیے ۵۰ مرتبہ دعا کریں. ان شاء اللہ دعا ضرور قبول ہوگی

والسلام

سائہ کا نام: بنت عبداللہ

الجواب حامدۃو مصلية

ایسی کسی نماز کا کسی حدیث یا بزگان دین سے ثبوت نہیں ملتا. یہ لوگوں کے اپنے بنائے ہوئے طریقے ہیں.

سورہ فاتحہ ایک بار پڑھنا واجب ہے۔ جبکہ “کن فیکون” کے طریقے میں سورۃ فاتحہ ۱۰۰ بار پڑھنی ہے اور نماز میں کسی واجب کا جان بوجھ کر تکرار کرنے سے نماز شرعاً فاسد ہوجاتی ہے. اس لحاظ سے بھی یہ طریقہ شرعا درست نہیں ۔

واللہ اعلم

بقلم:بنت یعقوب

قمری تاریخ: ۲۴ ذوالحجہ

عیسوی تاریخ: ۷ستمبر ۲۰۱۸

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں