نماز میں قرات کی غلطی

فتویٰ نمبر:4084

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

نماز میں قرات کی غلطی سے نماز ٹوٹ جاۓ گی؟ یا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

والسلام۔ 

الجواب بعون الملک الوھاب

نماز میں قرات کی غلطی میں تفصیل بہت زیادہ ہے۔آسانی کے لیے اتنا سمجھ لیں کہ بعض غلطیاں ایسی ہیں کہ سجدہ سہو سے نماز ادا ہوجاتی ہے،جیسے سورہ فاتحہ کو مکرر پڑھ دینا یا مقدار واجب سے کم قرات کرنا۔

جبکہ دیگر لفظی غلطیوں کا حکم یہ ہے کہ اگر معنی میں ایسا تغیر آجائے کہ اس سے کفر و شرک لازم آئے تو نماز فاسد ہو جاتی ہے اور اس کو دہرانا لازم ہو جاتا ہے ،جبکہ اگر معنی میں کفر وشرک لازم نہ آئے تو نماز فاسد نہیں ہوتی۔ان مسائل میں چونکہ تفصیل بہت زیادہ ہے ،لہذا کبھی ایسی صورت پیش آئے تو صورت بتا کر مسئلہ پوچھ لیں۔

▪ولو كررها فى الأوليين يجب عليه سجود السهو ،ولو قرأ الفاتحة وحدها و ترك السورة يجب عليه سجود السهو،و كذا لو قرأ مع الفاتحة آية قصيرة.

( عالمگیری:١٥٨/١)

▪أما الخطأ في الإعراب إذا لم یغیر المعنی لا تفسد الصلاۃ عند الکل کما لو قرأ إن المؤمنین والمؤمنات أو قرأ ولم یجعل لہ عوجًا بالنصب الخ۔ (خانیۃ علی الہندیۃ، کتاب الصلاۃ، فصل في قراء ۃ القرآن خطأ وفي الأحکام المتعلقۃ بالقراء ۃ قدیم زکریا ۱/۱۳۹، جدید زکریا ۱/۸۷)

▪إذا لحن في الأعراب إن کان لا یغیر المعنیٰ لا تفسد صلاتہ کقولہ تعالیٰ: لاترفعوا اصواتکم بکسر التاء أو الرحمن علی العرش بنصب النون۔ (خلاصۃ الفتاوی، کتاب الصلاۃ، الفصل الثاني عشر في زلۃ القاري، مکتبہ أشرفیہ دیوبند ۱/۱۱۳)

▪إذا ألحن في الإعراب لحنًا وہو علی وجہین: إما أن لا یتغیر المعنی بأن قرأ لاترفعوا أصواتکم أو قرأ إن الذین یغضون أصواتہم أو قرأ الرحمن علی العرش بنصب الرحمن ففي ہذا الوجہ لا تفسد الصلاۃ بالإجماع۔ (الفتاوی التاتارخانیۃ، کتاب الصلاۃ، الفصل الثاني مسائل زلۃ القاري، مکتبہ زکریا دیوبند ۲/۱۰۹، رقم:۱۸۸۰)

و اللہ سبحانہ اعلم

عیسوی تاریخ:٧ جنوری ۲۰١۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں