ناپاک قالین اورفورم کوپاک کرنےکاطریقہ

فتویٰ نمبر:1046

سوال:معلوم یہ کرنا ہے کہقالین،کارپیٹ یا گدا فوم کا اگر نا پاک ہو جاے دو چار جگہ سے تو اس کو پاک کیسے کریںجگہ معلوم نہ ہو توپاک کس طرح کریں اس کو۔

الجواب بعون الملک الوھاب

وعلیکم السلام! نجاست کی جگہ کو تین مرتبہ دھونا لازم ہے اس کے بغیر وہ پاک نہ ہوگا، گدے،کارپٹ /قالین کو اس طرح دھویا جاسکتا ہے کہ اس کے دونوں کناروں کو کسی اونچی چیز پر رکھ دیں اور اس پر پانی ڈالیں یہاں تک کہ پانی نیچے سے نکلنے لگے، پھر جب وہ پانی اتنا خشک ہوجائے کہ اس کو چھونے سے ہاتھ میں پانی نہ آئے خواہ تری محسوس ہوتی ہو، دوبارہ پانی ڈالیں اس طرح تین مرتبہ کرنے سے پاکی حاصل ہوجائےگی۔

فأما إذا علم أنہ تشرب فیہ فقد قال أبویوسف ینقع في الماء ثلاث مرات ویجفف في کل مرة فیحکم بطہارتہ․ (البدائع: ۱/۲۵۰)

یغسل ثلاثاً ویجفف فی کل مرۃٍ بأن یترک حتی ینقطع التقاطر منہ۔ (حلبی کبیر ۱۸۶)

لیکن اگر دھونا مشکل ہوتوپھرکسی کپڑے کو بھگو کر اس سے کئی مرتبہ اچھی طرح صاف کرلیاجائے یہاں تک کہ نجاست دور ہونے کا اطمینان ہو جائے اس طرح صاف کرنے کو بھی علما نے پاکی میں شمار کیا ہے۔(فتاوى دار لعلوم:١/٥٤٦)

غسل ومسح والجفاف مطھر(الدرمختار:١/٣١٥)

المطهر السادس:المسح بخرقات مبتلة(فتاوى اللكنوى:ص١٤١)

واللہ تعالیٰ اعلم

بنت سعید الرحمن

صفہ اسلامک ریسرچ سنٹر

٥شعبان١٤٣٩ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں