نئے گھر میں قرآن خوانی کروانا

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر:۵۲﴾

سوال:-      میں نے نیا گھر لیا ہے میں شفٹ ہونے سے پہلے اس میں یٰس شریف کا ختم کروانا چاہتی ہوں عزیز رشتہ دار اور سہیلیوں وغیرہ کو بلا کر کیا میرا یہ عمل درست ہوگا؟

مہوش دبئی

جواب :         گھر کی خیرو برکت کے لیے قرآن/ یٰس کاختم کروانا جائز اور خیر برکت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔تاہم مروجہ قرآن خوانی ایک رسم بن کر رہ گئی ہےاور اس میں درج منکرات پائے جاتے ہیں:

  1. اجتماع یعنی لوگوں کو جمع کرنا ضروری سمجھا جانے لگا ہے۔
  2. دنوں کو خاص کیا جانے لگا ہے مثلاً:جمعرات کے دن ہوگی وغیرہ۔
  3. دکھلاوا مقصود ہوتا ہے۔

تاہم اگر ان منکرات  سے بچتے ہوئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے تو جائز ہے۔

فقط والله تعالیٰ اعلم

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں