نوکری کےلیے غیر مسلم ظاہر کرنا

فتویٰ نمبر:1086

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

میرا سوال آپ حضرات سے یہ تھا کہ کیا نوکری کی خاطر خود کو غیر مسلم قرار دینے سے آدمی ایمان سے خارج ہوجاتا ہے ؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

جان بوجھ کر یہ کہنے سے کہ میں مسلمان نہیں، آدمی دین سے خارج ہوجاتا ہے۔ ایسےآدمی کو اپنے ایمان اور نکاح کی تجدید کرنی چاہیے اور آٸندہ کے لیے اس مذموم حرکت سے توبہ کرنی چاہیے۔ نوکری کے دوسرے مواقع بھی ہوسکتے ہیں خود کو غیر مسلم ٹھیرانا حماقت ہے۔ 

”قال فی البحر والحاصل ان من تکلم بکلمةالکفر ھازلا او لاعبا کفر عند الکل ولا اعتبار باعتقادہ کماصرح بہ الخانیة ومن تکلم مخطیا او مکرھا لا یکفر عندالکل ومن تکلم عامدا کفر عندالکل”

(فتاوی رشیدیہ: ص ١٦٣)

”وکذا لو اطلق کلمةالکفر استخفافا لا اعتقادا الی غیر ذلک من الفروع “

(شرح عقاٸد : ص١٦٩) 

”والتلفظ بکلمات الکفر ونحو ذلک مما ثبت بالادلة انہ کفر“

(شرح عقاٸد : ص١٠٩ )

و اللہ الموفق

قمری تاریخ: ٢٣ ربیع الاول ١٤٤٠ ھ

عیسوی تاریخ:٢ دسمبر ٢٠١٨ ۶

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں