پیدائشی بچوں کے تحائف کا حکم

فتویٰ نمبر:425

سوال: پیدائشی بچے کو لفافے ملتے ہیں کیا وہ ماں باپ خرچ کر سکتے ہیں؟

  • جواب: کسی تقریب یا خاص موقعوں پر نومولود اور چھوٹے بچوں کو جو کچھ دیا جاتا ہے اس سے خاص اس بچے کو دینا مقصود نہیں ہوتا بلکہ ماں باپ کو دینا مقصود ہوتا ہے اس لیے والدین اس کے مالک ہوتے ہیں اس لیے والدین جو چاہیں اور جہاں چاہیں اسے خرچ کرسکتے ہیں- (مسائل بہشتی زیور: ج 2ص 294)

اپنا تبصرہ بھیجیں