پرائز بانڈز سے ملنے والی رقم کا حکم

فتویٰ نمبر:627

کیا پرائز بانڈز کی انعامی رقم رشوت میں استعمال کرسکتے ہیں؟

الجواب حامدة و مصلية

جی نہیں،چونکہ پرائز بانڈز حکومت پر قرض ہوتے ہیں اور ان سے ملنے والا مشروط نفع سود اور سود کا استعمال مطلقا حرام ہے.پھر چاہے کسی جائز کام کے لئے ہو یا ناجائز اور حرام مثلا:رشوت وغیرہ کے لیے ہو.

قال الله تعالى:احل الله البيع وحرم الربو.الایة(سورة البقرة:275)

وقال ايضا:يايها الذين آمنة لا تاكلوا الربا اضعافا مضاعفة.الآية(سورة ال عمران:132)

فى مشكاة المصابيح عن جابر:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم اكل الربو،وموكله،وكاتبه،وشاهديه.”(244)

الدر المختار:(كل قرض جر نفعا حرام) اى:اذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر.(5/166)

واللہ اعلم بالصواب

صفہ آن لائن کورسز

زوجہ خلیل اللہ

19-جمادی الاولی-1438ھ

21فروری-2017

اپنا تبصرہ بھیجیں