قعدہ اخیرہ میں دو بار درودشرىف پڑھنا

فتویٰ نمبر:5027

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم ! 

نماز کے آخری قعدے میں اللھم صل علی محمد تک پڑھ کر دوبارہ الھم صلی علی محمدکہہ کر دوبارہ درود شریف پڑھا جائے تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا یعنی اللھم صلی علی محمد کو دو بار پڑھا جائے باقی پھر پورا درود تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام!

نماز کے قعدہ اخیرہ میں درود شریف کے تکرار(دوبارہ پڑھنے) سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا. خواہ پورے درود شریف کو یا آدھے درود شریف کو یا چند الفاظ کو دوبارہ پڑھا جائے. 

(مستفاد:شامی ج ص :693)

قعدہ اخیرہ میں درود شریف یا دعاء ماثورہ کو دوبارہ پڑھ دیا تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا؛ اس لئے کہ درود شریف اور دعا کا پڑھنا سنت ہے اور سجدۂ سہو کا وجوب ترک واجب، تکرار واجب اور تأخیر رکن وغیرہ سے ہوتا ہے سنت کے تکرار سے نہیں ہوتا ہے۔

(مستفاد: احسن الفتاوی29/4)

کرر التشہد في القعدۃ الأخیرۃ فلاسہو علیہ۔

(البحرالرائق، کتاب الصلاۃ، باب سجود السہو، زکریہ172/2,173ہندیۃ، 2/97کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر في سجود السہو1/127/، جدید زکریا/1/186)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:12شوال1440ھ

عیسوی تاریخ:16جون2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں