قادیانیوں کے ساتھ میل جول جائز نہیں

فتویٰ نمبر:688

سوال: اگرکوئی قادیانی کلاس میں پڑھتاہو تواس سے بات کرنایااس کے گھر جاناکیساہے ؟ اوراس کے ساتھ کھاناکھاناکیساہے؟

الجواب حامدة و مصلیة ۔

قادیانیوں کے عقائد میں بہت سی ضروریات دین کا انکار پایا جاتا ہے، جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اور پورے دین کی تکذیب ہوجاتی ہے۔ اس لیے خدا اور رسول ﷺ کے حکم کے تحت مسلمان ان کو کافر سمجھنے پر مجبور ہیں ان سے دوستی جائز نہیں ۔ اور نہ ہی ان سے میل جول اور ان کے ساتھ کھانا پینا جائز ہے۔

قال تعالیٰ: وَلاَ تَرْکَنُوْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ الآیة وفي الکشاف: والنھی تناول للانحطاط في ھواھم والانقطاع إلیھم ومصاحبتھم ومجالستھم وزیارتھم ومداھنتھم والرضا بأعمالھم والتشبہ بھم والتزیي بزیھم ومد العین إلی زہرتھم وذکرھم بما فیہ تعظیم لھم (کشاف: ۲/۹۵)

بنت احمد مدنی الثانیہ 

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز

1 مارچ 2017۔

یکم جمادی الثانی 1437ھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں