قسم کا کفارہ ایک مسکین کو ایک ساتھ دینا

فتویٰ نمبر:5005

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ!

1:- کیا میں ایسا کرسکتی ہوں کہ ایک دن ہی ایک ہی مستحق کو ہزار روپے دو دوں۔ کیونکہ مجھے یہاں اور کون ملے گا ۔کوئی یہاں اتنا خاص آتا ہی نہیں ہے۔

2:- اگر کفارے کے روزوں میں تاخیر کردی جائے گرمی کی وجہ سے یا صحت اجازت نہ دیں تو کیا جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

1:-کفارہ ایک ہی فقیر کو ایک ہی وقت میں پورا دینا درست نہیں ہے۔ دس کا عدد مکمل کرنا ضروری ہے ۔

آسانی کے لیے آپ ایک فقیر کو مقرر کرلیں کہ وہ دس دن تک روز آکر 100 روپے وصول کرلیا کریں۔ یا صبح و شام کھانا آپ کے گھر آکر کھالیا کریں۔

2:- کفارہ وغیرہ کے روزوں کے لیے شریعت میں کوئی وقت متعین نہیں لیکن بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے جتنی جلدی ممکن ہوسکے روزے رکھ لینے چاہیے۔

(مستفاد از: فتوى بنورى ٹاؤن فتوی نمبر : 143909200314 ، فتاویٰ محمودیہ ٢٢/ ٣٧٠)

﴿لَايُؤَاخِذُکُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْ أَیْمَانِکُمْ وَلٰکِنْ یُّؤَاخِذُکُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْأَیْمَانَ فَکَفَّارَتُه اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاکِیْنَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ أَهْلِیْکُمْ أَوْ کِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ﴾

(سورۃ المائدۃ :۸۹)

(قولہ عشرۃ مساکین) ای تحقیقاً او تقدیراً حتی لو اعطیٰ مسکیناً واحداً فی عشرۃ ایام کل یوم نصف صاع یجوز و لو اعطاہ فی یوم واحد بدفعات فی عشر ساعات قیل یجزیٔ وقیل لا ھو الصحیح لانه انما جاز اعطائه بہ فی الیوم الثانی تنزیلاً له منزلة مسکین آخر لتجدد الحاجة من حاشیة السید ابی السعود.

(شامی جلد۳/ ۸۲ )

ولو اعطى مسيكنا واحدا كله لا يجزئه الا عن يومه ذلك ، وهذا فى الاعطاء بدفعة واحدة و إباحة واحدة من غير خلاف ، أما إذا ملكه بدفعات فقد قيل يجزئه ، و قيل لا يجزئه الا يومه ذلك و هو الصحيح.

(هنديه: جلد ١/ ٥١٣)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٢٢ شعبان ١٤٤٠

عیسوی تاریخ:٢٨ اپریل ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

‏https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

‏https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

‏www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

‏https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں